Divorce Lawyer in Pakistan:
We are team of Lawyers, having decades of practice in Family cases. We have best lawyers who are famous as Divorce Lawyers in Pakistan. We are Best lawyers for Divorce, Khula, Child Custody and Dowry and Property claims.
پاکستان میں طلاق (خلع) کا طریقہ کار:

اگر شوہر کا رویہ اپنی بیوی کے ساتھ انصاف پر مبنی نہیں ہے اور شوہر نہ تو اپنی بیوی کو خودخوش رکھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے خوشی اور عزت سے جینے کا حق دیتا ہے تو عورت کو شرعی اور قانونی حق حاصل ہےکہ وہ اس شخص سے علیحدگی حاصل کر لے۔ اگر عورت اپنی مرضی سے طلاق لینا چاہے تو اسے شرعی اور قانونی طور پر خلع کہتے ہیں۔
طلاق حلال کاموں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ کام ہے۔ لیکن اگر ازدواجی زندگی اس نہج پر پہنچ چُکی ہو تو بیوی
خلع کے لئے Family Court میں جہاں وہ چاہے دعویٰ کر سکتی ہے۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ اس معاملے میں وہاں Case کرے جہاں اس کا شوہر رہتا ہے۔ نہیں ،بلکہ وہ پاکستان میں کسی بھی شہرسے خلع کا دعویٰ کرسکتی ہے۔ یہ عورت کو بچانے کے لئے ہے۔
اگر کم عمر بچے اور پراپرٹی بھی ہو تو بعض اوقات صرف دعویٰ کرنے سے ہی شوہر کی عقل ٹھکانے آ جاتی ہے اور گھر اُجڑنے سے بچ جاتا ہے۔ مکمل رازداری کے ساتھ مشورے کے لئے آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
خلع کے لئے درخواست دینے کے لئے ، یہ کافی ہے کہ آپ شوہر کے ظلم (جس میں جسمانی یا دیگر بد سلوکی ، شریک بیویوں کے ساتھ غیر مساوی سلوک بھی شامل ہیں) کی وجہ سے اب آپ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں۔اگر بیوی اپنے مالی حقوق ترک کرنے پر راضی ہو تو شوہر کی رضامندی کے بغیربھی عدالتی خلع دیا جاسکتا ہے۔